گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)گاڑی چلانےوالےشہریوں کےلئے اچھی خبر، اب رجسٹریشن کارڈز کیساتھ ورچوئل کارڈز بھی جاری ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن کارڈزکا 3سالہ کنٹریکٹ کم ریٹ دینےوالی کمپنی کو دیدیا گیا۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں اب 1300 روپے میں رجسٹریشن کارڈ ملےگا۔ ان باکس کمپنی 1250 میں کارڈ کی فراہمی کرے گی، ان باکس کمپنی نے کم ریٹس کا مراسلہ ڈی جی ایکسائز کوبھجوا دیا۔ ایکسائزشہریوں کو 1300 روپے میں رجسٹریشن کارڈ فراہم کرےگا۔ پنجاب میں کارڈز کی قیمت اسلام آباد اورسندھ سے کم ہے، اسلام آباد میں کارڈز کی قیمت 1475 روپے جبکہ سندھ میں 1600 روپے ہے۔ پنجاب بھر میں 3لاکھ سے زائد کارڈز زیر التوا ہیں۔ ایکسائزحکام کےمطابق کنٹریکٹر کمپنی 2ماہ کے اندرکارڈز کی سپلائی شروع کردے گی۔ ان باکس کی روزانہ کارڈز بنانے کی کیپسٹی 15سے20 ہزار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close