تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی

لاوہر(پی این آئی) تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔۔ سول سیکرٹریٹ میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے بجٹ و تنخواہوں میں 35 فیصداضافہ کی منظوری دیدی گئی۔

بورڈز کےپوزیشن ہولڈرزکو داخلہ لینےپرفیس میں100فیصدمعافی کی منظوری مل گئی،سلیکشن بورڈ، بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ممبران کی تقرری کی منظوری دی گئی،یونیورسٹی میں ریگولرخزانچی اورکنٹرولرامتحانات کی منظوری دیدی گئی۔ کیس چانسلربھیجنےکافیصلہ بھی کر لیا گیا،اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کالج شروع کرنیکی منظوری ، ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے ملازمین کو اوور ٹائم دینے کیلئےپالیسی کی منظوری،فنانشل ایڈ آفس، سٹوڈنٹس فیسلیٹشن سنٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ٹی ٹی ایس اساتذہ کےمسائل محکمہ ہائر ایجوکیشن و فنانس کی مشاورت سےحل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر ، وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، رجسٹرار شجاعت قریشی، ڈاکٹر غزالہ عرفان،ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، شاہد محمود، انور رشید ، ڈاکٹر نسیم احمد، ڈاکٹر عنبرین جاوید ،پر و فیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، ڈائریکٹر پنجاب ایچ ای سی مقبول راؤ نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close