حکومت نے 4 دن کے لاک ڈائون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے 7 شہروں میں 4 دن کے لاک ڈاون کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سموگ کی صورتحال خطرناک شکل اختیار کر جانے پر رواں ہفتے جمعرات سے اتوار تک صوبے کے 7 شہروں میں کاروبار، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس حوالے سے صوبائی محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ناروال اور حافظ آباد میں 10 نومبر بروز جمعہ کو بھی عام تعطیل ہو گی، جبکہ اب شہروں میں 9 نومبر بروز جمعرات سے 12 نومبر بروز اتوار تک لاک ڈاون نافذ ہو گا۔ لاک ڈاون کے دوران کاروبار بشمول ریسٹورنٹس، سینما، مارکیٹیں، دفاتر اور تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ دوسری جانب اسموگ کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق آئندہ ہفتے وسطی اور جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

گوجرانوالہ ، ملتان، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جانے کا امکان ہے، سرگودھا، ڈی جی خان، اور سایوال بھی اسموگ کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ راولپنڈی میں بھی اسموگ بڑھنے کا اندیشہ ہے، شہری بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں، باہر جاتے وقت ماسک پہنیں، مقامی ہوا کے معیار کی سطح سے آگاہ رہیں، نظام تنفس کو اسموگ اثرات سے بچانے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ مزید برآں پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ سے متعلق ہماری آج طویل میٹنگ ہوئی۔ اس وقت لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔سموگ کی وجہ سے بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ بھارت فصلیں جلا کر پاکستان کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔

بھارت کے فصلیں جلانے سے پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے۔کوشش کر رہے ہیں فضائی آلودگی میں کمی لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 نومبر کو پنجاب کے دفاتر اور اسکولوں میں چھٹی ہو گی۔ہوٹلز اور سینما جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن کے لیے بند ہوں گے۔ مارکیٹیں ہفتے کو بند ہوں گی۔جمعہ کو مارکیٹیں بند کرنے کا اختیار تاجروں کے پاس ہو گا۔۔یہ اعلان لاہور ڈویژن ، گجرانوالہ ، ننکانہ اور وزیر آباد کے لیے ہے۔ فیصلہ صرف رواں ہفتے میں آنے والے جمعے کے لیے کیا گیا۔ چھٹی کے دوران ٹرانسپورٹ بند نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو آنکھوں اور سانس کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں۔بھارت میں جو فضل کی باقیات جلائی جا رہی ہیں وہ ہم سے چار گنا زیادہ ہے۔ بارڈر پر ہونے کے باعث باقیات جلانے کا سارا اثر ہماری طرف ہو رہا ہے۔ محسن نقوی وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیکٹریاں بند نہیں کر رہے، فیکٹریاں بند کرنے سے مزدور طبقہ متاثر ہو گا۔خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

فیصلہ فضائی آلودھی بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات سے اتوار تک تمام سرکاری ادارے و تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close