عدالت کا عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم

لاہور( آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے اخراج مقدمہ کی درخواست پر سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عثمان ڈار خود بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رنگ پورہ پولیس نے جعلسازی کے مقدمے میں شریک ملزم کے بیان پر نامزد کیا۔

پولیس نے کسی قانونی جواز اور شواہد کے بغیر مقدمے میں نامزد کیا جو کہ یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کے منافی ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بے بنیاد مقدمے سے نام خارج کرنے کاحکم دے جس کے بعد عدالت نے سابق رہنما تحریک انصاف کو اخراج مقدمہ کی درخواست پر بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close