لاہور( آئی این پی)حکیم الامت شاعر مشرق مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال ؒکا 146واں یوم ولادت کل( جمعرات) 9 نومبر کوملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے یوم اقبال ؒپر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں علامہ اقبال ؒکی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے خصوصی تقریبات اور سیمینارز بھی منعقد ہوں گے۔
جن میں مقررین علامہ اقبال ؒکی زندگی شاعری اور پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے۔ لاہور میں مزار اقبال ؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہو گی۔ یوم اقبال پر عام تعطیل ہو گی ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی یوم اقبال ؒکے موقع پر بند رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں