پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان ڈار سیاست میں دوبارہ حصہ لیں گے یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار نے سیاست میں حصہ لینے سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے دیئے۔

عثمان ڈار اخراج مقدمہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔احاطہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ الیکشن کی 8فروری کی تاریخ دیدی گئی ہے،یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ میں سیاست میں آؤں گا یا نہیں،ان کاکہناتھا کہ فی الحال تو ہم اپنے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں،جو مقدمات ہم پر بنائے جا رہے ہیں، آپ خود ہی نوعیت دیکھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close