مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں چاول ،چینی اور گھی کی قیمت میں اضافہ ایک بارپھراضافہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں ایکس مل 50 کلو چینی کا تھیلا 200 روپے بڑھ کر 6950 روپے کا ہوگیا،ہول سیل میں چینی 139 اور پرچون میں 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ درجہ سوم گھی 16 کلوگرام پیک 500 روپے مہنگا ہوگیا۔ اس کے علاوہ درجہ سوم فی کلوگرام گھی آئل 340 سے 370 روپے کا ہوگیا، جبکہ پرانا چاول 30 روپے بڑھ کر 380 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔

ادھر وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی29.88 فیصد ہوگئی ہے۔ تاہم ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 30.22فی صد رہی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتے ملک بھر میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 1.61فیصد، پیاز کی قیمت میں 25.25 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں25.58 فیصد، چکن کی قیمت میں10.79 فیصد، انڈوں کی قیمت میں1.30 فیصد، چائے کی پتی کی قیمت میں 1.58 فیصد، لہسن کی قیمت میں0.50 فیصد، باسمتی ٹاٹوٹا چاول کی قیمت میں0.19 فیصد جبکہ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں0.05 فیصد اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں