کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
کراچی میں احتساب عدالت کے باہر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس دوران رؤف صدیقی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شاہد خاقان کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، لوئر مڈل کلاس ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے۔اس موقع پر رؤف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو جون ایلیا کے شعر بھی سنا ئے۔شاہد خاقان نے ایم کیو ایم رہنما کو جواب دیا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاؤں کا ہے۔انہوں نے رؤف صدیقی سے دوبارہ شعر سنانے کی فرمائش بھی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں