لاہور (پی این آئی ) نگران پنجاب حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی دینے کا فیصلہ کر لیا۔
جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کا فیصلہ صرف رواں ہفتے کیلئے کیا گیا ہے۔یوں رواں ہفتے تمام سرکاری و نجی ادارے اور تعلیمی ادارے 4 روز کیلئے بند رہیں گے، جمعرات کو 9 نومبر کی چھٹی کا وفاقی حکومت کی جانب سےپہلے ہی اعلان کر دیا گیا تھا البتہ وفاقی وزارت خزانہ کے ملازمین کیلئے 9 نومبر کی چھٹی منسوخ کر دی گئی تھی، باقی تمام سرکاری ملازمین 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم ولادت کی خوشی میں تعطیل منائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ نگران صوبائی حکومت نے سموگ اور آلودگی کے تناظر میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ 10 نومبر کو پورے پنجاب کے دفاتر اور سکولوں میں چھٹی ہو گی۔ ہوٹلز اور سینما جمعہ ، ہفتہ اور اتوار 3 دن کیلئے بند ہوں گے۔ شادی ہال کھلے رہیں گے مگر عوامی پارک بند رہیں گے۔ بیکریاں اور فارمیسیز کھلی رہیں گی۔ ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے۔ مارکیٹیں ہفتے کو بند ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں