مسلم لیگ ن نے عام انتخابات سے قبل اہم سیاسی جماعت سے ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ہاتھ ملا لیے۔ تفصیلات کے مطابق آج خالد مقبول کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور رانا ثنا اللہ بھی شامل تھے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے ملاقات میں سعد رفیق، پرویز رشید اور بشیر میمن بھی موجود تھے۔ دوسری طرف ایم کیو ایم وفد میں فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی ملاقات میں شامل تھے۔ اس موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم نے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

علاوہ ازیں سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے بھی جامع چارٹر تیار کرنے پر اتفاق ہوا۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم اشتراک کے لیے حتمی تجاویز 10 روز میں پیش کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close