اسلام آباد (پی این آئی)راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر گورکھپور کے قریب سڑک کنارے مشکوک بیگ سے دھماکہ خیز مواد ہوا ہے۔ مقامی افراد نے پولیس کو مشکوک بیگ کی اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بیگ میں مشکوک الیکٹرانک ڈیوائس تھی جو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحویل میں لے لی۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مشکوک ڈیوائس دھماکا خیز تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈیوائس میں 1200 گرام بارود تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا، ڈیوائس اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے 100 میٹر دور فاصلے پر ڈھاکہ سویٹ گورکھ پور کے ساتھ رکھا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں