کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے صوبے میں 2 چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیاہے جبکہ 13 نومبر کو ہندو برادری کیلئے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع بھی سرکاری چھٹی ہو گی ۔ خیال رہے کہ یوم اقبال کی سرکاری چھٹی کئی سالوں تک معطل رہی لیکن اب اقبال کی 146 ویں یوم پیدائش پر چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا گیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں