صوبائی دارالحکومت میں دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار 519 گاڑیاں بند، 11 ہزار 813 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری

لاہور ( آئی این پی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری کریک ڈائون کے دوران دھواں چھوڑنے والی 4ہزار 519گاڑیاں بند، 11ہزار 813گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز کے حکم پر سموکی وہیکلز کے خلاف رات گئے بڑا کریک ڈائون کیا گیا ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند کروانے کا سلسلہ جاری ہے ، 04ہزار 519گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دی گئیں، 11ہزار سے 813سموکی وہیکلز کو دو، دو ہزار کے چالان ٹکٹس بھی جاری کیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ بغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیوں بھی بند کی جارہی ہیں، شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کو بھی چالان کئے جارہے ہیں، لاہور ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور دیگر الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہے، رات کے وقت بھی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں، وقت سے پہلے شہر میں آنے والی بڑی اور لوڈر گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جارہا ہے۔مستنصر فیروز نے کہا کہ ریت و مٹی والی بغیر ترپال اور ڈھانپے بغیر گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے، ریت، مٹی او دھواں والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں، مقررہ اوقات سے پہلے ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا، ڈی ایس پی ماڈلٹان کو صوئے آصل، ڈی ایس پی صدر کو ٹھوکرنیاز بیگ پر کارروائی کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close