اسلام آباد (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ ۔سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن)اور جمعیت علما اسلام کی قیادت کو ہدف تنقید بنایا تو جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے ردعمل دیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی غیر سنجیدہ بیانات کے بجائے حقائق کا سامنا کرے۔
فیصل کریم کنڈی کو جواب دیتے ہوئے جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر غصہ اتحادی جماعتوں پر نکال رہی ہے۔اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی (ف)کسی کے بل بوتے پر سیاست کرتی ہے نہ کسی کے فون یا سہارے کی محتاج ہے جبکہ پیپلز پارٹی سندھ میں دن بدن عوامی حمایت سے محروم ہو رہی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں