چیئرمین پی ٹی آئی کا دل موم ہونے تک اسد قیصر کچھ نہیں کر سکتے، ن لیگ کے سینئر رہنما نے چیلنج دے دیا

لاہور (آئی این پی )مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے چیئرمین اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا دل موم ہونے تک اسد قیصر کچھ نہیں کرسکتے۔مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے چیئرمین اور سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں قیادت کا بڑا اہم کردار ہے، کوئی بھی سیاسی جماعت اپنی قیادت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم منشور میں بالکل ایسی بات نہیں کریں گے جو نہ کرسکے، ہماری ترجیح عام آدمی کو مہنگائی سے بچانا ہونی چاہئے، عام آدمی کو انصاف ملنے میں بہت تاخیر ہوتی ہے، صرف سپریم کورٹ میں 60 ہزار کیسز پینڈنگ پڑے ہیں، کوشش ہے منشور کمیٹی میں سینئر لوگ اور خواتین بھی شامل ہوں، منشور کے حوالے سے تمام لوگوں سے ان پٹ لے رہے ہیں۔ن لیگ کی منشور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مصر، اردن نے تو اسرائیل کو تسلیم کیا، کس امت مسلمہ کی بات کریں؟ عرب لیگ کی قرارداد میں کہا گیا دونوں فریقین صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں، مجھے نہیں لگتا پاکستان اس پوزیشن پر ہے کہ جنگ بندی کرا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close