آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان رابطہ، پیپلز پارٹی کا مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف کے درمیان رابطے کی خبریں درست نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان رابطے کی خبروں میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں ہے، میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں، کوئی بھی خبر دینے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینی چاہئے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبریں چلی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close