سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں

کوئٹہ(پی این آئی)گورنر بلوچستان نے صوبے میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سرکاری ملازمین کیلیے ماسک لازمی قرار دے دیا۔

گورنر بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز خدمت کے جذبے سے سرشار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کانگو وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے مریضوں کو تکلیف سے نجات دلانے اور عوام کی زندگی کو محفوظ بنانے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو تمام ضروری سہولیات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔گورنر بلوچستان نے کانگو سے متاثرہ مریضوں کیلئے ایک علیحدہ وارڈ قائم کرنے، مال مویشیوں کی خرید وفروخت کی جگہوں پر اسپرے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان وہ واحد صوبہ ہے جہاں سے ہزاروں لوگ ہر سال محض علاج معالجہ کی خاطر آج بھی سندھ اور پنجاب میں جانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگو سے متعلق تمام حفاظتی تدابیر کی مکمل پاسداری کیلئے عوامی شعور و آگاہی کی مہم چلانے میں میڈیا پرسنز بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے گورنر ہاوٴس اینڈ سیکرٹریٹ میں آج سے تمام آفیسرز اور ملازمین کیلئے ماسک پہنا ضروری قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں