پی ٹی آئی رہنما پر فردِ جرم عائد کر دی گئی

عمرکوٹ(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کےصدر سابق ایم این اےلال چند مالہی اور کارکنوں پر مقامی عدالت میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے اور روڈ بلاک کرنےکےالزام میں دفعہ 188 کےتحت فردجرم عائد کردی گئی۔

عدالت کےباہرمیڈیاسے بات کرتے ہوئے لال چند مالہی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کےخلاف دو سال پہلے جو ظلم جبراور بربریت کا سلسلہ شروع ہوا تھا، وہ اب نگران دور حکومت میں بھی جاری ہے، پورے پاکستان میں عمران خان کےکارکنوں کےخلاف جھوٹےمقدمات درج کیےگئے، پارٹی چیئرمین سمیت تحریک انصاف سے ہمدردیاں رکھنے والے درجنوں بلکہ سینکڑوں لوگ پابند سلاسل ہیں۔ان کاکہناتھاکہ نگران حکومت اور انتظامیہ کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ہم سب پرجوش ہیں اور عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں اورآخری دم تک کھڑے رہیں گے، ایک طرف سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات کی تاریخ ملی تو دوسری طرف تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈائون میں مزید تیزی آگئی جو کہ سراسر ناانصافی اور جمہوریت اقدار کے منافی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close