ایک اور سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)حکومت سندھ نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدا ئش پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 9نومبر کو سندھ بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں چھٹی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں