لاہور(پی این آئی) نگران پنجاب حکومت نے پنجاب اسلحہ قوانین 2023ءکے تحت اسلحہ لائسنس کا اجراءشروع کر دیا۔
اسلحہ لائسنس کے لیے پنجاب کے شہری ذاتی، ادارہ جاتی، سکیورٹی کمپنی یا کاروبار کے لیے اسلحہ لائسنس کے لیے آن لائن درخواست بھی دے سکتے ہیں۔اسلحہ لائسنس کے اجراءکے ساتھ حکومت کی طرف سے لائسنس فیس میں بھی 150فیصد اضافہ کیا گیا ہے، قبل ازیں فیس 20ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 50ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اسلحہ لائسنس کی درخواست دینے کے لیے امیدوار کا پاکستان کا مستقل رہائشی ہونا، اس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کی عمر 20سال سے زائد ہو، اس کا نام ٹیکس دہندگان میں شامل ہو اور وہ کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھتا ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں