نواز شریف چار سال کے طویل عرصے کے بعد کہاں پہنچ گئے

لاہور( پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چار سال کے طویل عرصے کے بعد ماڈل ٹائون میں واقع پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،نوازشریف کی مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ مسلم لیگ (ن) نے باضابطہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔ نواز شریف کی پارٹی سیکرٹریٹ آ مد کے موقع پر بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ نواز شریف کا استقبال کیا۔پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر مبارک پیش کی ۔بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی سیکرٹریٹ میں نواز شریف کے لئے دفتر بھی تیار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close