پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل ائیربس اے320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ کم گنجائش اور فیول ایفیشنٹ جہازوں کے انجنوں کے حصول کیلئے اشتہار شائع کروا دیا گیا۔ اے320 جہازوں کیلئے 6 یا اس سے زائد انجن کی خریداری کیلئے پیشکشیں مطلوب ہیں۔  پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ خواہشمند کمپنیز لیز اور خریداری دونوں کیلئے پیشکش جمع کرا سکتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ پیشکش جی ایم کنٹریکٹ سپلائی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو 13 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close