نواز شریف کو 10سال کیلئے موقع دینا چاہئے، تجویز دیدی گئی

مردان (پی این آئی) ن لیگ کے رہنما اور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 10 سال کیلئے موقع دینا چاہیے۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بغیر ملک نہیں چلے گا ، جمہوری نظام کو کسی نے ڈسٹرب کیا، کنٹینر لگے تو ڈالر اور آٹا کنٹرول میں نہیں آئیں گے، بات چیت ہر محب وطن سے کرنی چاہیے لیکن 9 مئی کے دجالی فتنہ سے کوئی ہاتھ نہ ملائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ہر مشکل کی کنجی موجود ہے، ملک کی محبت کا تقاضا ہے کہ نظام کو چلنے دیا جائے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔کیپٹن (ر) صفدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اصول پرست سیاستدان ہیں، نواز شریف کے سینے میں بڑا دل ہے، 2018ء کے انتخابات میں الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا، وہیں سے ملک کی تباہ کاریاں شروع ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close