جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ اُڑا لی

اسلام آباد(پی این آئیا)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نظریاتی کارکن و سابق ایم پی اے نیاز حسنین خان گشکوری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری 2018 میں پی پی 278 سے تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،نیاز خان گشکوری کو استحکام پاکستان پارٹی کا ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کا صدر منتخب کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی ہدایت پر سید رفاقت گیلانی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ضلع کوٹ ادو سے دیگر امیدوارں کی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close