نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کرلیا

لاہور ( پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوازشریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن نے اہم اجلاس میں پارٹی قائد کے ملک کے چاروں صوبوں کے دوروں کا فیصلہ بھی کیا ہے، نوازشریف 10 نومبر کے بعد ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ پر مکمل پر بھروسہ ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ٹھیک کریں گے، ن لیگ کو پھر موقع ملا تو معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گی، الیکشن کے بعد آنے والی حکومت کے معاشی ایجنڈے کو 10 سال تک تحفظ ملنا چاہیے، اگر کسی نے اس قوم کے پیسے لوٹے ہیں تو اسے حساب دینا ہوگا, توشہ خانہ والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے سپاہی شہید ہوئے، میانوالی میں حملہ ہوا ناکام بنا دیا گیا، یہ رائے حق کے سپائی ہیں۔

یہ ہمارے لیے ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، ان ماؤں اور بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ ملک شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں بنا تھا، ملک میں مہنگائی، گیس کے بل،بجلی کے بل آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اس تمام صورتحال میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین بنا دیا گیا، اسحاق ڈار کی بطور چیئرمین الیکشن سیل مسلم لیگ ن تقرری کا نوٹی فکشن پارٹی کے صدر شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری ہوا، نوٹی فکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جاری کیا۔ اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکو مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کا سربراہ مقررکرنے سے اس کی کارکردگی میں مزید تیزی آئے گی اورتمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں