پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ صوبے میں تحریک انصاف اپنے دم پر الیکشن لڑے گی۔۔۔۔۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کا ارادہ نہیں رکھتی۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کش کی جا رہی ہے، صوبے میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔۔۔۔۔
ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صوبے میں واحد مضبوط پارٹی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔۔۔۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں عوام سے منہ چھپا رہی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں