ن لیگ نے پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں مقابلے کا چیلنج دے دیا

لاہور (پی این آئی) ن لیگ نے پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔۔۔۔ میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسوں کے فیصلے سُنا کر الیکشن تک سیاسی میدان میں لایا جائے، پتا چل جائے گا کہ کون کتنا مقبول ہے۔۔۔۔۔ ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ایک ملزم جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی لگژری لائف گزار رہا ہے، 8 کمرے، 10 ڈاکٹر، اٹیچڈ باتھ، لگژری فرنیچر اور ایکسرسائز مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں