اسد قیصر کی گرفتاری، پی ٹی آئی ترجمان نے کیسی شرمناک کوشش قرار دے دیا؟

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسد قیصر کی گرفتاری انتخابات کی شفافیت کو متاثر کرنے کی ایک شرمناک کوشش ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ عام انتخابات کے اعلان کے فوری بعد اسد قیصر کی گرفتاری انتخابات کی شفافیت کو متاثر کرنے کی ایک شرمناک کوشش ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ اسد قیصر کی گرفتاری شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان مرتب کرتی ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ تحریک انصاف کو انتخابی دوڑ سے باہر رکھنے کا بدنیتی پر مبنی منصوبہ ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ اسد قیصر کی گرفتاری کی سفاکانہ حرکت کو عدالتی فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close