پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، کرایوں میں واضح کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) قومی ایئرلائن نے عمرہ کرایوں میں 6 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہےجس کا اطلاق فوری ہوگا۔

 

 

 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کی کمی کے بعد 87 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگیا جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کم ہوکر 79 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ترجمان کا کہنا ہے کہ عمرہ کرایوں میں تقریباً 20 ڈالر کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ کرایہ 93 ہزار روپے جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے کرایہ 85 ہزار روپے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close