حافظ آباد (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر ہائی سکول تعلیم مفت اور کم ازکم تنخواہ 50 ہزار کردیں گے، آسان شرائط پر قرضے دیں گے،وہی وعدے کریں گے جن کو پورا کرسکیں، سب سیاسی جماعتیں اکٹھی چلیں گی تو ملک ترقی کرے گا، سب کو ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا، ہمیں سپرسٹار کی بجائے سپرسسٹم کی ضرورت ہے۔
انہوں نے حافظ آباد میں عوامی سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے بہت وقت ضائع ہوا اور ملک کا نقصان ہوا، جب سب سیاسی جماعتیں اکٹھی چلیں گی تو ملک ترقی کرے گا، وقت کا تقاضا ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، اب سب کو ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا، پاکستان کو سب سے آگے رکھنا ہوگا، ہمیں سپرسٹار کی بجائے سپرسسٹم کی ضرورت ہے۔
اس وقت شخصیات اہم نہیں ہیں سب سے اہم ملک اور عوام اہم ہیں، سب سب جماعتیں اکٹھی ہوکر چلیں گی تو ملک کی ترقی کی رفتار کم نہیں ہوگی، آنے اور جانے والی حکومت میں طے ہوگا کہ منصوبوں میں رکاوٹ نہیں آئے گی، حکومتیں آتی جاتی رہیں گی لیکن قومی مفاد کا کام جاری رہے گا، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ سب اداروں میں ہم آہنگی ہو، سب اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، ہماری فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے، فوجی جوان ہماری حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، جوانوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ہم کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کرسکیں،ماضی میں بڑے وعدے کئے گئے، وہی وعدے کریں گے جن کو پورا کریں گے۔ نوجوانوں اور خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، تعلیم اور ہنر کیلئے سازگار ماحول پیدا کریں گے۔ خواتین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، ان کیلئے حکومتی سطح پر آسانیاں پیدا کریں گے، بینک آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔ صحت کا شعبہ بہت کام کرنے کی ضرورت ، عوام کوعلاج معالجے کوضرورت ہے۔
لوگوں پر پیسا خرچ کریں گے، کسی کو فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ بچوں کا پیٹ بھریں یا سکول کی فیس دیں، عوام کو اس خوف اور فکر سے آزاد کریں گے، کم ازکم تنخواہ 50 ہزار مقرر کریں گے، ہم چاہتے ہیں ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہائی سکول تک مفت تعلیم ہو۔ اسموگ کی وجہ سے لاہور آلودہ شہر ہے، پیٹرول اور ڈیزل کا معیار بہتر کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں