ڈیرہ غازی خان (پی این آئی) اینٹی کرپشن کی عدالت ڈیرہ غازی خان نے ن لیگ کے رہنما اویس لغاری کو کرپشن کے کیس میں بری کردیاہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی اینٹی کرپشن عدالت نے اویس لغاری کے خلاف بطور چیئرمین فارسٹ کمپنی جنوبی پنجاب جنگلات کی زمین میں گھپلے کا الزام کے کیس کا فیصلہ سنایا۔۔۔بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے الزام ثابت نہ ہونے پر لیگی رہنما کو مقدمے سے بری کردیا۔۔۔اویس لغاری کے وکیل یعقوب ڈیوا کے مطابق سابق وزیر پر مئی 2019 میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا،
ان پر محکمہ اینٹی کرپشن الزام ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے انہیں بری کردیا۔۔۔وکیل یعقوب ڈیوا نے کہا کہ اویس لغاری 4 سال سے ضمانت پر تھے اور ان پر بے سروپا کیس سیاسی انتقام پرقائم کیا گیا تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں