اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی تقریب حلف برداری کی تقریب ہوئی۔۔۔۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔۔۔۔ آج جمعہ کی صبح منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء شریک ہوئے۔۔۔۔ نئے حلف اٹھانے والے جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔۔۔۔۔جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں