اسلام آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی فروری میں الیکشن ہوتے رہے ہیں، سارے ادارے محترم ہیں لیکن الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر کھڑا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو الیکشن کمیشن نے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں، ہر کوئی کہتا ہے الیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے۔۔۔۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ صدر سے ملنے سے انکار نہیں کیا اور نہ ملنے کا فیصلہ کمیشن کا تھا،
سپریم کورٹ میں ہم نے 11 فروری کی تاریخ دی تھی، ہم نے تو صدر مملکت کو خط میں 11 فروری کی تاریخ دی تھی، متفقہ فیصلہ ہوا کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہوں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں