ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، ڈرائیونگ لائسنس بنانا اب مشکل نہیں رہا، لائسنس برانچوں میں شہریوں کیلئے سہولیات مہیا کردی گئیں۔

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ آن لائن اپائنمنٹ لینے والے سب سے زیادہ فائدے میں رہیں گے، کیونکہ انہیں اپنی باری کیلئے بالکل انتظار نہیں کرنا پڑے گا، جبکہ ڈائریکٹ آنے والے صارفین کیلئے کیو میٹرک سسٹم بھی لگادیا گیا ہے۔ لائسنس برانچز میں بائیومیٹرک نظام کے باعث اب لرننگ لائسنس لینا ہو یا اسے پرمننٹ کروانا ہو ، سب کچھ کم وقت میں ہوجاتا ہے۔ ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس کے مطابق لائسنس کی تجدید کیلئے آنے والوں کی آسانی کیلئے ایک علیحدہ ہال بھی مختص کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈرائینوگ لائسنس انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنٹ مافیا سے ہوشیار رہیں، اور عملے کی جانب سے کوئی شکایت ہو تو اس کی کمپلین ڈی آئی جی آفس میں کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close