شادی کے چند روز بعد ہی نیا شادی شدہ جوڑا کیسے انتقال کر گیا؟ افسوسناک خبر

لوئردیر(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گیس لیکیج سے نئے دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گل آباد لوئردیر کے علاقہ میں نیا شادی شدہ جوڑا کمرے میں سردی سے بچنے کے لئے ہیٹر لگا کر سو گیا۔ رات کو گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔دونوں میاں بیوی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔ دلہا ،دلہن کی دردناک موت سے پورے علاقے میں ماحول سوگوار ہوگیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں