آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی کارکردگی پر ردِعمل دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ نے اہداف حاصل کرنے پر پاکستانی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر پاکستان نے مشکل شعبوں میں بہتری کیلیے اقدامات کیے، پاکستانی معیشت کو درست سمت پر گامزن کیلیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایف بی آر اصلاحات اور گردشی قرضوں میں کمی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف مشن چیف نے پہلی سہ ماہی میں حاصل کیے اہداف پر حکومتی کارکردگی کو سراہا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مالی تعاون پر نگراں وزیر خارجہ نے آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا۔ شمشاد اختر نے کہا کہ معاشی بحالی کیلیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر اصلاحات کو آگے بڑھائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر اور آئی ایف ایم وفد کی قیادت مشن چیف ناتھن پورٹر نے کی۔

مذاکرات کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا، انہوں نے آئی ایم ایف مشن چیف کو معاشی بہتری کیلیے مالی اقدامات سے آگاہ کیا۔ نگران وزیر خزانہ نے بتایا کہ قرض پروگرام کے تحت تمام اہداف پر عملدرآمد ہو رہا ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اہداف پر عملدرآمد کریں گے، اقتصادی جائزے تک آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد ہو چکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں