عوام کو نادرا کے دفاتر پر لمبی قطاریں لگانے کی ضرورت نہیں، شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) محکمہ ڈاک کی جانب سے نادرا کے اشتراک سے شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا آغاز کردیاگیا۔

اس سہولت کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر جنرل مصطفی کمال نے بتایا کہ اب کراچی کے عوام کو نادرا کے دفاتر پر لمبی قطاریں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنے نام، پتہ اور ازدواجی کوائف میں ترامیم شہر کے تمام سات جی پی اوز اور سات مخصوص ایچ پی اوز میں جاکر بھی کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورنگی، گلشن اقبال، حیدری، نیوٹائون ، صدر سمیت شہر کے تمام سات جی پی اوز میں یہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے صبح نو سے شام چار بجے تک مستعد رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ مستقبل میںپاکستان پوسٹ اپنی ان خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ شہر کے عوام کو وقت کے بے جا زیاں اور مشقت سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ انہوں نے پاکستان پوسٹ عوام کی خدمات اور سہولیات کی بہم فراہمی کے حوالے سے طویل تاریخ رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close