گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) گاڑیوں کی آن لائن ویریفکیشن کا نظام شہریوں کے لیے ایک انتہائی مفید نظام ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑی خریدتے ہوئے کسی بھی طرح کے قانونی مسئلے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

مزید برآں اگر شہری پنجاب پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے وہیکل ویریفکیشن حاصل کرتے ہیں، اس کے ذریعے بھی گاڑی خریدتے ہوئے دھوکے اور فراڈ سے بچ سکتے ہیں۔ گاڑی کی آن لائن ویریفکیشن کے لیے محکمہ ایکسائز کی طرف سے صوبوں کے لیے مختلف ویب سائٹ لنکس دیئے گئے ہیں، جن کے ذریعے شہری اپنی گاڑی کی ویریفکیشن کر سکتے ہیں۔

یہ لنک درج ذیل ہیں:۔

پنجاب کے لیے
https://mtmis.excise.punjab.gov.pk/

سندھ کے لیے
https://excise.gos.pk/vehicle/vehicle_search

خیبرپختونخوا کے لیے
https://www.kpexcise.gov.pk/mvrecords/

اسلام آباد کے لیے
http://58.65.189.226:8080/ovd/API_FOR_VEH_REG_DATA/VEHDATA.PHP

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت کی طرف سے گاڑیوں کی آن لائن ویریفکیشن کا نظام تاحال متعارف نہیں کرایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close