قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی بچت کی مختلف سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔

این ڈی این ایس کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شرح منافع کو 16.6 فیصد سے کم کرکے 16.3 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 96 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہواہے۔ ریگولر انکم سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح اب 15.1 فیصد سے بڑھ کر16.1 فیصد ہوگئی ہے۔ سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 20 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے اور اب ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 18.2 سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔ سیونگز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سیونگز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 19.5 سے بڑھ کر20.5 فیصد ہوگئی ہے۔ پنشنرز بینیفیٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے اور اب ان اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 16.6 فیصد سے کم کر کے 16.3 فیصد ہوگئی ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اب ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20.8 فیصد سے بڑھ کر21.8 فیصد ہوگئی ہے۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close