اسلام آباد (پی این آئی) 90 دنوں میں عام انتخابات کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر دوسری سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔۔۔۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کورٹ ایسوسی ایٹ کو سماعت کا وقت فریقین کو بتانے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔۔۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا جس میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔۔۔۔
عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سے جواب مانگا تھا کہ انتخابات کب ہوں گے۔۔۔۔ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ میں 4 درخواستیں دائر ہیں۔ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی بھی درخواست گزار ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں