لاہور(پی این آئی)لاہور شہر میں سموگ 400 سے تجاویز کرگئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا سکولوں میں آدھی چھٹی بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔
آوٹ ڈور ایکٹیوٹی سے بچوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آنے لگی،سموگ بڑھنے سے سکول کے بچے نزلہ،زکام، آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،بچوں نے حکومت سے ایک روز چھٹی دینے کا مطالبہ کردیا۔لاہور شہر میں سموگ 400 سے تجاویز کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا سکولوں میں آدھی چھٹی بند کرنے پر غور شروع کردیا،سکول کے بچے نزلہ،زکام، آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےسکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کردیں۔سموگ سے بچنے کیلئے طلباوطالبات کو ماسک پہن کر سکول آنے کی ہدایت کردی۔سموگ سے بچنے کیلئے کلاس رومز میں بچوں کوکھڑکیوں ،دروازے بند کرکے بڑھانے کی بھی ہدایات کی ہیں۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سموگ کے دنوں میں آوٹ ڈور سرگرمیاں کم سے کم رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
دوسری جانب طلباء نے سموگ سے بچاو کیلئے بدھ کے روز چھٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ایک چھٹی سے سموگ میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں