اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دھرنے والوں کے ساتھ معاہدے میں جنرل فیض حمید کے بطور گواہ دستخط اور دھرنے والوں کو پیسے دینے کے واقعات واضح کرتے ہیں کہ ماسٹر مائنڈ جنرل فیض ہی تھے۔
انہوںنے کہا کہ کیا ہم میں اتنا دم تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس پر عمل کرواتے، فیض آباد دھرنے میں جو لوگ ملوث تھے وہ ہماری حکومت میں حکمران تھے۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے یہ بھی کہا کہ انشااللہ جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں