نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی جاپان ڈیفنس فورسز ڈے پر جاپانی سفارت خانے کے استقبالیہ میں شرکت

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے 69 ویں جاپان ڈیفنس فورسز ڈے 2023ءکے موقع پر جاپانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام استقبالیہ میں شرکت کی۔۔۔ استقبالیہ میں عسکری حکام، نگراں وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جاپان ڈیفنس فورسز ڈے پر حکومت جاپان اور جاپانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دفاعی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تبادلوں میں پیشرفت دیکھ کر خوشی ہوئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں