چیئرمین پی ٹی آئی شفاف الیکشن کے لئے حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں، سینئر پی ٹی آئی لیڈر کا اعلان

اسلام آ باد (آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ، جو کوئی بھی ڈیل کررہاہے اس کا نام مجھے بھی بتائیں، چیئرمین پی ٹی آئی شفاف الیکشن کیلئے حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ڈیل کررہاہے اس کا نام مجھے بھی بتائیں، چیئرمین پی ٹی آئی شفاف الیکشن کے لئے حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جو بھی حکومت بنے وہ پاکستان کی سالمیت کے فیصلے کرے جو بھی حکومت آئے وہ ذاتی انتقام سے پرہیز کرے، تحریک انصاف کو موقع دینا چاہیے کہ انتخابات میں حصہ لے سکے،سیاستدانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ،ہمارے دور میں بھی ہم سے غلطیاں ہوئیں۔ہم نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے۔ہم بھی فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالنا چاہتے تھے مگر ہمیں اجازت نہیں ملی۔اگر زہر دیا جارہا ہے تو کسی بھی صورت چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں