تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کی تجویز دیدی گئی

لاہور( پی این آئی ) محکمہ صحت نے شہر میں اسموگ کی صورتحال کے پیشِ نظر اسکولوں میں چھٹیوں کی تجویز دے دی۔ ذرائع محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اسموگ کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری کم ہے۔اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے اسکولوں میں چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے اسکولوں میں 7 روز کی چھٹیوں کی تجویز دی۔تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے سے متعلق حتمی فیصلہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کریں گے۔شہر میں اسموگ خطرناک حد سے تجاوز کرتے ہی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 436تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے اور آنکھوں میں جلن کی شکایات سامنے آنے لگی ہے۔

بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈس 316، عراق کے شہر بغداد میں 244، انڈونیشیا میں 177، چین میں 176 اور بھارتی شہر کلکتہ میں 186 ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ تحفظ محولیات سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، 200سے زائد ایئر کوالٹی انڈیکس کا ریکارڈ ہونا انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔دوسری جانب کمشنر لاہور محمد علی رندھاوکی ہدایات پر لاہور سمیت پوری ڈویژن میں انسداد سموگ کاروائیاں کیں، ہر سیکٹر میں کاروائیاں کی گئیں۔

لاہور ڈویژن میں تمام 1090بھٹے زگ زیگ پر ہیں۔ زگ زیگ خلاف ورزی پر 178بھٹے سیل کیے گیے۔ ابتک پوری ڈویژن میں زگ زیگ خلاف ورزی پر بھٹوں پر 97 ایف آئی آرز درج کرکی10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ دھواں چھوڑنے والی 7342 گاڑیوں کیخلاف 1کروڑ 48لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سینکڑوں گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ تمام 51پائرولسز پلانٹس مکمل طور پر سربمہر کرکے بند کردئیے گئے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف 128مقدمات کا اندراج کرکی52لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انسداد سموگ کیلئے موٹروے سکواڈ پر 25ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ریونیو ٹیمیں گشت کررہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close