عمران خان کو نااہل کیا گیا تو۔۔۔۔ وکیل شیر افضل خان کا بڑا اعلان

لندن (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل بھی کیا تو پارٹی پھر بھی انتخابات میں حصہ لے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈیل کے لیے بالواسطہ پیغامات دیے گئے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل شیر خان افضل مروت کے معاون وکیل پیش ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شیر افضل خان 4 نومبر تک ملک سے باہر ہیں اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close