مسلم لیگ (ن) نے آئندہ الیکشن میں انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ( ن) لیگ باضابطہ طور پر مہم شروع کر رہی ہے اور بغیر کسی الائنس کے الیکشن میں حصہ لے گی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی بھی 5 سال نہیں دیئے گئے لیکن پھر بھی انہوں نے ہر بار ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے چلے کا علم نہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے کچھ کہا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سمیت تمام جرائم کا حساب دینا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close