پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا ،انہیں یکم نومبر کوسہ پہر چار بجے طلب کیا گیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیراسد عمر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ۔پولیس کے مطابق اسد عمر کو 5 ایف آئی آرزکی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں،اسد عمر کو تھانہ سرور روڈ ،تھانہ گلبرگ تھانہ شادمان اور تھانہ ریس کورس میں درج مقدمات میں طلب کیا گیا۔اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close