کلبھوشن یادیو کو بڑا فائدہ مل گیا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) انٹرنیشنل کورٹ میں کلبھوشن یادیو کا کیس کمزور ہوگیا ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔۔۔۔سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر کالعدم قرار دیا تاہم آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 ڈی ون کو آئین سے متصادم 4 ججز نے قرار دیا۔۔۔۔

گزشتہ رات جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ فوجی ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا فائدہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہوا ہے۔۔۔۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کورٹ میں کلبھوشن یادیو کا کیس کمزور ہو گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں