دوران عدت نکاح کیس، عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں اہم حکم جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔۔۔۔ آج منگل کی صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل شیر خان افضل مروت کے معاون وکیل پیش ہوئے۔۔۔۔۔معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شیر افضل خان 4 نومبر تک ملک سے باہر ہیں اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close